1. فہرست مضامین
  2. نیوی گیشن
  3. مزید مضامین
  4. میٹا نیوی گیشن
  5. تلاش
  6. تیس زبانوں میں سے انتخاب کریں

 
 
 

 

خبریں | 06.01.2009 | 02:00 UTC

غزہ صورت حال پر جنگ بندی کی قرارداد

فلسطین کے علاقے غزہ پٹی پر جاری اسرائیل کی زمینی اور فضائی کارروائی کے تناظر میں جنگ بندی کے لئے اقوام متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل میں آج سہ پہر ایک قرارداد پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ فرانس اپنی تجویز کردہ قرارداد کی منظوری کے لئے متحرک ہے اور اسرائیل اِس کی مخالفت کر رہا ہے۔ اِس قرارداد کو عرب ملکوں کے علاوہ کچھ مغربی ملکوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ اور فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس بھی آج منگل کو نیو یارک پہنچ رہے ہیں تا کہ وہ سلامتی کونسل میں قرارداد کو منظور کروانے کے سلسلے میں سفارتب کوششوں کو تیز کیا جا سکے۔ دوسری طرف فرانسیسی صدر نکولا سارکوزی بھی اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمیرٹ کو جنگ بندی کے لئے راضی کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ سارکوزی اپنے جنگ بندی کے سلسلے میں مشرق وسطیٰ کے دو روزہ دورے پر ہیں اور اِس دوران مصری صدر اور فلسطینی اتھارٹی کے صدر سے بھی انہوں نے ملاقاتیں کیں ہیں۔

مزید خبریں | 06.01.2009 | 02:00 UTC

تمام خبریں ایک نظر میںتمام خبریں پرنٹ کریںپرنٹ کریں



 
آج کی تصویر
ImageOfTheDay

DW-TV EUROPE live

GLOBAL 3000 - The Globalization Magazine